ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / کاروار : کالی ندی پر نئے اور پرانے پُل کا مسئلہ - ڈپٹی کمشنر نے طلب کی آَئی آر بی اور این ایچ اے آئی سے وضاحت

کاروار : کالی ندی پر نئے اور پرانے پُل کا مسئلہ - ڈپٹی کمشنر نے طلب کی آَئی آر بی اور این ایچ اے آئی سے وضاحت

Sat, 17 Aug 2024 12:32:36    S.O. News Service

کاروار، 17 / اگست (ایس او نیوز) کالی ندی پر تعمیر شدہ نئے پُل کے استعمال اور منہدم ہوئے پرانے پُل کی جگہ نئے پُل کی تعمیر کا مسئلہ ابھی پوری طرح صاف نہیں ہوا ہے اور اس کے تعلق سے پائی جانے والی الجھن دور کرنے کے لئے اتر کنڑا کی ڈپٹی کمشنر لکشمی پریا نے نیشنل ہائی وے اتھاریٹی آف انڈیا اور شاہراہ توسیعی منصوبے کی ٹھیکیدار کمپنی آَئی آر بی سے تحریری وضاحت طلب کی ہے ۔
    
خیال رہے کہ دو ہفتے پہلے کالی ندی کا سابقہ پُل آدھی رات کو اچانک ٹوٹ کر ندی میں گرنے کے بعد ڈپٹی کمشنر نے روڈ ٹرانسپورٹ ڈپارٹمنٹ، آئی آر بی اور این ایچ اے آئی سے نئے پُل کی مضبوطی ، استحکام اور حفاظتی پہلو کے بارے وضاحت کے فٹنیس سرٹفکیٹ پیش کرنے کا مطالبہ کیا تھا ۔ 
    
معلوم ہوا ہے کہ اس کے جواب میں این ایچ اے آئی اور آئی آر بی کی طرف سے کہا گیا ہے کہ نئے  پُل پر دو طرفہ ٹریفک کے لئے اجازت دی جا سکتی ہے ، لیکن وہاں بہت زیادہ ٹریفک کی بھیڑ نہیں ہونی چاہیے  اور کچھ خاص قسم کی بھاری موٹر گاڑیوں کو وہاں سے گزرنے کی اجازت نہیں دینی چاہیے ۔
    
ضلع انتظامیہ ان دونوں اداروں کی طرف سے دئے گئے جواب کو قبول کرنے سے انکار کیا ۔ ڈپٹی کمشنر لکشمی پریا نے دونوں اداروں سے تحریری طور پر واضح جواب طلب کرتے ہوئے کہا کہ "ان دونوں اداروں کو بالکل صاف اور انداز میں جواب دینا چاہیے ۔ وہ صرف یہ کہہ کر اپنے ہاتھ اٹھا نہیں سکتے کہ وہاں ٹریفک کی بھیڑ نہ ہو اور کچھ خاص قسم کی بھاری گاڑیوں کو گزرنے نہ دیا جائے ۔ پُل کی دیکھ ریکھ ایک مشکل کام ہے اور یہ کام وقفہ قفہ سے انہی اداروں کو کرنا ہے اس لئے یہ معاملہ صاف اور شفاف رہنا چاہیے ۔"
    
مزید بر آں ڈی سی نے کہا کہ "میں این ایچ اے آئی اور آئی آر بی سے یہ بھی پوچھا ہے کہ کیا پرانے پل کی جگہ نیا پل تعمیر کیا جائے گا ؟ اور کب تک پرانا پُل پوری طرح منہدم کر دیا جائے گا ؟"


Share: